Lyrics

سو بار چمن مہکا... سو بار چمن مہکا، سو بار بہار آئی دنیا کی وہی رونق، دل کی وہی تنہائی سو بار چمن مہکا، سو بار بہار آئی دنیا کی وہی رونق، دل کی وہی تنہائی سو بار چمن مہکا... ہر دردِ محبت سے... ہر دردِ محبت سے الجھا ہے غمِ ہستی ہر دردِ محبت سے الجھا ہے غمِ ہستی کیا کیا ہمیں یاد آیا جب یاد تِری آئی سو بار چمن مہکا... دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے آغاز بھی رسوائی، انجام بھی رسوائی سو بار چمن مہکا... پھیلی ہیں فضاؤں میں... پھیلی ہیں فضاؤں میں اِس طرح تِری یادیں پھیلی ہیں فضاؤں میں اِس طرح تِری یادیں جس سمت نظر اٹھی آواز تِری آئی سو بار چمن مہکا، سو بار بہار آئی دنیا کی وہی رونق، دل کی وہی تنہائی سو بار چمن مہکا...
Writer(s): Sufi Tabassum, Rashid Atre Lyrics powered by www.musixmatch.com
Get up to 2 months free of Apple Music
instagramSharePathic_arrow_out