Lyrics

کیوں مجھ سے تُو خفا ہے؟ کس جرم کی سزا ہے؟ میرا قصور کیا ہے، اے جان و دل کے مالک؟ میرا قصور کیا ہے، اے جان و دل کے مالک؟ تُو ہے مِری محبت، تُو میری آرزو ہے تُو ہے مِری محبت، تُو میری آرزو ہے میرے لیے جہاں میں جو کچھ بھی ہے وہ تُو ہے کچھ بھی نہیں جہاں میں جو کچھ تِرے سوا ہے میرا قصور کیا ہے، اے جان و دل کے مالک؟ میرا قصور کیا ہے، اے جان و دل کے مالک؟ ہم تھے قریب کتنے، پھر بھی رہی جدائی ہم تھے قریب کتنے، پھر بھی رہی جدائی ہو، مہکا نہ ایک گل بھی کیسی بہار آئی برباد ہے نشیمن، گلشن اجڑ گیا ہے میرا قصور کیا ہے، اے جان و دل کے مالک؟ میرا قصور کیا ہے، اے جان و دل کے مالک؟ ہر اک ستم کو میں نے تیرا کرم ہے جانا ہر اک ستم کو میں نے تیرا کرم ہے جانا تُو بے وفا نہیں ہے، لے یہ بھی میں نے مانا پر مجھ کو یہ بتا دے، اِتنی سی التجا ہے میرا قصور کیا ہے، اے جان و دل کے مالک؟ میرا قصور کیا ہے، اے جان و دل کے مالک؟
Lyrics powered by www.musixmatch.com
Get up to 2 months free of Apple Music
instagramSharePathic_arrow_out