Lyrics

پتا پتا، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے پتا پتا، بوٹا بوٹا... چارہ گری بیماری دل کی رسم شہر حسن نہیں چارہ گری بیماری دل کی رسم شہر حسن نہیں ورنہ دلبر ناداں بھی اس درد کا چارہ جانے ہے پتا پتا، بوٹا بوٹا... مہر و وفا و لطف و عنایت ایک سے واقف ان میں نہیں مہر و وفا و لطف و عنایت ایک سے واقف ان میں نہیں اور تو سب کچھ طنز و کنایہ رمز و اشارہ جانے ہے پتا پتا، بوٹا بوٹا...
Writer(s): Jagjit Singh, Meer Taqi Meer Lyrics powered by www.musixmatch.com
instagramSharePathic_arrow_out